پرانی نمبرپلیٹس کوتلف کرنے کاعمل آئندہ ہفتے شروع

28 Jul, 2018 | 06:55 PM

حرااعوان

مظہر عباس: محکمہ ایکسائزکی جانب سےپرانی نمبرپلیٹس کوتلف کرنے کاعمل آئندہ ہفتے شروع کردیا جائے گا،موٹرسائیکلوں کی پرانی نمبرپلیٹس کو ڈی جی آفس میں منتقل کردیا جائے گا۔

سٹی42 کے مطابق فرید کورٹ ہاوس کی چھت پرپڑی 2لاکھ سےزائدنمبرپلیٹس کمپنی کوبھجوانا شروع کردیں گے ۔اسی حوالے سےڈائریکٹرریجن سی رضوان شیروانی کا کہنا تھا کہ تمام نمبرپلیٹس کوتھیلوں میں پیک کرکے بھجوایا جائےگا اورایک خاص مدت تک شہری وہاں سے بھی اپنی نمبرپلیٹ حاصل کرناچاہیں تو رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین متوقع وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل 

 ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہ تمام نمبرپلیٹس 2012،13اور2014کی ہیں جو بارباراشتہارات اورکریک ڈاؤن کےباجودشہری لینےنہیں آئے اوراب یہ پڑی پڑی خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نمبرپلیٹس کاغلط استعمال بھی ہوسکتا ہے اسلئے انکا یہاں سے بجھوانا ضروری ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں