چند گھنٹوں میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی

28 Jul, 2018 | 12:39 PM

وقار نیازی

سٹی 42:  تین قومی اور دو صوبائی حلقوں میں دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔آج لاہور کے  ان حلقوں کی دوبارہ گنتی کر کے اعلان بھی کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 126 سے پوسٹل بیلٹ میں بھی میں حماد اظہر کی برتری برقرار ہے۔این اے ایک سو اکتیس اور این اے ایک سو انتیس کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔  شعیب صدیقی اور خواجہ سعدرفیق شریک  ہیں جبکہ  ایاز صادق اور علیم خان کے نمائندے بھی موجود ہیں۔  نگرانی کیلئے فوجی جوان بھی  تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا پنجاب کا سربراہ؟

صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے یاسین سو ہل اور پی ٹی آئی کے نذیر چوہان حلقوں میں بھی دوبارہ گنتی  جاری ہے۔  امیدواراور حامی سیشن کورٹ میں موجود ہیں۔ این اے ایک سو تینتیس کے ریٹرننگ افسر نے حتمی نتائج کیلئے پرویز ملک اور اعجاز چوہدری کو بھی طلب کررکھا ہے۔

آر اوز نے پولنگ سٹاف سے نتائج جمع کرلئے  ہیں ۔ آج ڈی آر او کو جمع کرائیں گے جہاں سے تمام جمع شدہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائینگی۔

مزیدخبریں