ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی نرسری بنا ڈالا

Donald Trump, City42, Caesarian surgery
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کے خبط میں مبتلا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو قبل از وقت پیدا ہونے والے  مظلوم بچوں کی نرسری بنا ڈالا۔  

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ میں پیدا ہونے والے نومولودوں کا امریکہ کی شہریت نہ دینے کے جنونی اعلان نے امریکہ میں مقیم بعض ماؤں کو قبل از وقت بچے پیدا کرنے پر مجبور کر دیا۔ طبعی وقت سے پہلے جنم لینے پر مجبور کر دیئے گئے بچے نارمل وقت پر پیدا ہوتے تو مکمل صحت مند ہوتے اب وہ کمزور ہیں اور بیماریوں کے لئے  زیادہ ولنریبل۔ 

جس کمیونٹی مین بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے واقعات میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے میں مدد دینے والے بھارتی ہندوؤں کی ہی کمیونٹی ہے۔ میڈا مین آنے الی رپورٹوں سے پتہ چل رہا ہے کہ  بچوں کو پیدائش پر حق شہریت ختم ہونے کے خوف سے امریکا میں مقیم بھارتی جوڑے قبل از وقت بچوں کی پیدائش کرانے  کی گھناؤنی حرکت کر رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  خود کو زیادہ قوم پرست ظاہر کرنے والے  صدر ٹرمپ ک نے اپقتدار میں آتے ہی امریکہ مین پیدا ہونے والے تمام بچوں کو امریکہ کا ]پیدائشی شہری ہونے کا حق دینے سے انکار کر دیا تو  ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکا میں پیدائش پر حق شہریت پر پابندی ک لگنے سے پہلے  آج کل پریگننٹ بھارتی خواتین میں 20 فروری سے پہلے اپنے  بچوں کو دنیا میں لانے کے لئے مصنوعی طریقے اختیار کرنے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

 20  فروری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پیدائش پر حق شہریت کے خاتمے کی آخری تاریخ ہے۔ بعض میڈیا رپورٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آج کل امریکہ میں ہسپتالوں میں "سی سیکشن" کے لیے قطار یں لگی ہیں۔ بچوں کو ان کی پیدائش کے نیچرل وقت سے پہلے  ماں کے پیٹ سے نکال لینے کے عمل کے انتہائی خطرناک نتائج بھی نکل سکتے ہیں۔

"آٹھ ماہ" کے حمل سے پیدا ہونے والے بچوں کے متعلق میڈیکل پروفیشنل بتاتے ہیں کہ ان میں امیونٹی انتہائی کم ہوتی ہے، ان کے ہر طرح کے جراثیموں سے زیادہ آسانی سے متاثر ہونے کے ڈر ہوتا ہے اور ان میں  گروتھ کی شرح نو ماہ  سے چند روز  اوپر کے حمل سے پیدا ہونے والے بچوں سے کافی کم ہوتی ہے۔

گائنی کے ماہرین مانتے ہیں کہ  قبل از وقت پیدائش ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرہ ہے، سوشل میڈیا پر  ہمدردوں کی طرف سے بھارت میں غیر قانونی مقیم جوڑوں کو ’بھارت واپس آجاؤ یا کسی اور ملک میں منتقل ہو جاؤ‘کے مشورے دیئے جارہے ہیں۔

ٹرمپ  نے 20 جنوری کو جن بھونچالی ایگزیکٹو آرڈرز پر  دستخط کیے ان میں سے  ایک  بھونچالی آرڈر نے امریکہ کی سرزمین پر پیدا ہونے والے تمام بچوں کو  امریکہ کی شہریت دینے پر پابندی لگا دی۔ اس پابندی کا اطلاق 20 فروری سے ہو گا۔ اس دوران ماؤں کی کوکھ میں موجود جو بچے دنیا میں آ گئے انہیں بہرحال امریکی شہری تسلیم کرنا پڑے گا۔ 20 فروری کے بعد پیدا ہونے والوں کو اپنے لئے شہریت حاصل کرنے کے لئے معلوم نہیں کیا کیا پاپڑ بیلنا پڑیں گے۔