ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں موسم خشک اور گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

 پنجاب میں موسم خشک اور گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کچھ علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ  بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے 

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

 آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم ٹمپریچرز کی لسٹ کے سرسری جائزہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے انتہائی شمالی اعلاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں: لہہ منفی11، سکردومنفی 10، استور، گوپس منفی 09، ہنزہ منفی 06، بگروٹ، گلگت منفی 05، کالام میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال:

 اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر، سوات،پشاور، صوا بی ، نو شہرہ، مردان، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑو ں پر ہلکی برفباری کا امکان  ہے۔

ہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ر ات کے وقت ہلکی بارش/بر فبا ری کا امکان ہے اس دوران راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔  سیالکوٹ،نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوسکتی ہے ۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے  ۔صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے ۔گلگت بلتستان اور کشمیر  میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔