ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ آئل ٹینکرز کو روکنے سے فیول کی قلت کا خدشہ

لاہور؛ آئل ٹینکرز کو روکنے سے فیول کی قلت کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : آئل کمپنز ایڈوائزی کونسل  نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ  دیا ، خط میں کہا گیا کہ لاہور میں د ن کے اوقات میں  آئل ٹینکرز کو روکنے سے شہر میں فیول کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے 
او سی اے سی خط کے متن کے مطابق ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک کو صبح 6سے رات 11 تک آنے سے روک دیا ہے ،پابندی سے شہر میں 400 سے زائد پٹرول پمپس کو فیول کی سپلائی متاثر ہے ،لاہور میں 50 لاکھ صارفین کو فیول کی طلب پورا کرنا مسئلہ بن گیا ہے ،آئل ٹینکرز کو فیول کی سپلائی دن کے اوقات میں کرنے کی اجازت دی جائے ،فیول کی سپلائی مسلسل جاری رہنے سے قلت کا خطرہ پیدا نہیں ہوگا،