زاہد چوہدری : صحت کے دونوں محکمے 70 کروڑ کے نادہندہ ہوگئے ، ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی سٹوریج و سپلائی رک گئی
ٹی سی ایس نے سنٹرل ویئر ہاؤس سے ہسپتالوں کو ادویات مہیا کرنا روک دیا،ادویات ، طبی مشینری و سامان کی سٹوریج کیلئے ملتان روڈ پر ویئر ہاوس کنٹریکٹ پر لیا گیا،ویئر ہاؤس سے ہسپتالوں کو ادویات پہنچانے کی ذمہ داری بھی ٹی سی ایس کے پاس ہوگی،صحت کے دونوں محکموں نے جون کے بعد ٹی سی ایس کو واجبات ادا نہ کئے،بار بار یاددہانی کے باوجود صحت کے دونوں محکموں نے 7 ماہ سے ادائیگی نہیں کی،ٹی سی ایس نے 70 کروڑ کے واجبات نہ ملنے پر ادویات و سامان کی ترسیل روک دی،سنٹرل ویئر ہاوس سے سپلائی رکنے سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ، محکمہ پرائمری ہیلتھ ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ واجبات ادائیگی میں تاحال ناکام ہیں