اشرف خان: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.83 روپے سے بڑھ کر 278.93 روپے پر بند ہوا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 13 پیسے کمی سے 280.91 روپے پرآگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 97 پیسے کمی سے 293.48 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 60 پیسے سستاہوکر 349.73 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے 76.50 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 74.75 روپے پر آگیا