ویب ڈیسک:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر لیک تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر سلم لائن آئی فون ایک لمبے کیمرے کے ماڈیول سے لیس ہوگا۔
آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن میں ایک سنگل کیمرہ لینس، ایک فلیش اور دائیں ہاتھ کے کنارے پر ایک چھوٹا مائیکرو فون کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔
اس نئے آئی فون کے ڈیزائن میں یہ تبدیلی گوگل کی پکسل سیریز میں نظر آنے والے کیمرہ بار کی آئینہ دار ہے۔
سوشل میڈیا پر آئی فون 17 ایئر کے ڈیزائن کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کمپنی اپنے ایپل انٹیلی جنس سوٹ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
یہ تبدیلی میک او ایس سیکویا ورژن 15.3، آئی او ایس اور آئی پیڈ او ایس 18.3 کی آئندہ ریلیز کے ساتھ کی جائے گی۔