ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس چوری، مقدمہ درج

ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس چوری، مقدمہ درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی ایمبولینس جنرل اسپتال میں واقع ایدھی سینٹر سے چوری ہوگئی۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق چوری ہونے والی ایمبولینس کا رجسٹریشن نمبر EA 1611 ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایمبولینس کی چوری کی اطلاع فوری طور پر تھانہ کوٹ لکھپت میں دی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی ایمبولینس کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ایمبولینس کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer