شام ادریس کا زبردست کم بیک، ڈکی بھائی کی اصلیت کھول دی,ویڈیو وائرل

28 Jan, 2025 | 12:39 PM

ویب ڈیسک: شام ادریس کے  گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب رہنے کے بعد  زبردست کم بیک نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔

یہ کم بیک شام ادریس اور ان کے پرانے دشمن ڈکی بھائی کو ایکسپوز کرنے کی وجہ سے زبان  زد عام و خاص ہے۔  پاکستان کی یوٹیوب کمیونٹی کی سب سے بڑی اور مشہور جنگ نے لاکھوں ناظرین کو کئی سالوں تک محظوظ بھی کیا اور الجھن میں بھی مبتلا رکھا۔ شام ادریس اور ان کے پرانے حریف ڈکی بھائی کے  مابین اس زبردست ٹاکرے  کا آغاز تقریباً 7 سال پہلے ہوا تھا جو آج بھی تنازعات اور الزامات کے نئے موڑ پر کھڑی ہے۔

کہانی کی شروعات تب ہوئی جب  سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے شام ادریس کے ڈیلی وی لاگنگ کانٹینٹ پر کھل کر تنقید کی۔ ڈکی بھائی اپنی مزاحیہ اور طنزیہ (روسٹنگ) ویڈیوز کیلئے مشہور تھے  اور انہوں نے شام ادریس کی ویڈیوز کو ‘جعلی‘ اور ‘اوور ایکٹنگ‘ قرار دیا۔ یہ تنقید اس وقت مزید بڑھ گئی جب ڈکی بھائی نے شام ادریس کی شادی اور ان کے نجی معاملات پر بات کی۔ اس کے بعد دونوں یوٹیوبرز کے درمیان کھل کر کشیدگی پیدا ہو گئی، جس نے ایک لمبی دشمنی کی شکل اختیار کر لی۔

زیادہ تر اپنی فیملی کے ساتھ یوٹیوب ویڈیوز بنانے کیلئے مشہور شام ادریس نے اس تنازع میں ہمیشہ خاموشی کو ترجیح دی لیکن 7 سال بعد، انہوں نے ایک دھماکے دار ویڈیو کے ذریعے خاموشی توڑ دی اور سب کو حقیقت بتادی۔اپنی ویڈیو میں، شام ادریس نے ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے اور دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی نے ناصرف ان کے خلاف بلکہ دیگر چھوٹے یوٹیوبرز کے خلاف بھی نامناسب رویہ اپنایا۔

شام ادریس نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے کے پیچھے انہی کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے اس وقت کیا جب ڈکی بھائی ان کے اور ان کی فیملی کے خلاف مسلسل ‘نامناسب مواد‘ اپلوڈ کر رہے تھے۔شام ادریس نے بتایا کہ ‘جو چیز مجھے 7 سال پہلے سمجھ آگئی تھی، وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔‘

شام ادریس نے اپنی ویڈیو میں کچھ دیگر یوٹیوبرز کو بھی شامل کیا، جنہوں نے ڈکی بھائی پر تشدد، دھمکیوں، اور بدنامی کے الزامات عائد کیے۔ ان میں مشہور یوٹیوبرز بدلہ برادر، سحر (کوئین فراگی)، اور شاہ میر عباس شامل تھے۔

ان افراد نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی نے انہیں ڈرایا دھمکایا، اور ان پر مقدمہ درج کرنے یا گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی دھمکیاں دیں۔یہ تنازع نہ صرف دونوں یوٹیوبرز کے لیے اہم رہا بلکہ ان کے مداحوں کے درمیان بھی ایک واضح لکیر کھینچ دی۔ شام ادریس کے حامی انہیں ایک ‘خاندانی انسان‘ اور ‘معصوم‘ سمجھتے ہیں، جبکہ ڈکی بھائی کے مداح ان کے بے باک مزاح اور ‘حقیقت بتانے‘ کی جرات کو سراہتے ہیں۔

دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف متعدد ویڈیوز بنائیں، جن میں طنز، الزامات، اور ثبوت شامل تھے۔ ہر ویڈیو نے یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل کیے اور تنازع کو مزید بڑھایا۔یہ تنازع صرف یوٹیوب تک محدود نہیں رہا بلکہ پاکستان کے میڈیا اور عوامی گفتگو کا حصہ بھی بن گیا۔اب پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے حریف ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کے وائرل ہونے پر ردعمل دیا ہے۔

 شام ادریس نے اس واقعے کو ‘مکافاتِ عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ڈکی بھائی نے ان کی اہلیہ کے حجاب اور جسامت کا مذاق اڑایا تھا، جس سے ان کی اہلیہ بھی اسی کرب سے گزری تھیں جو آج عروب جتوئی محسوس کر رہی ہیں۔شام ادریس نے مزید کہا کہ ماضی میں ان کی اہلیہ کے خلاف بنائی گئی میمز اور ویڈیوز نے ان کی ذاتی زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا، یہاں تک کہ انہوں نے خودکشی کے بارے میں بھی سوچا تھا۔ تاہم، انہوں نے اس وقت سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو چیز ان کی اہلیہ کے لیے غلط تھی، وہی ڈکی بھائی کی اہلیہ کے لیے بھی غلط ہے۔ شام ادریس نے اس واقعے کو اللہ کا انصاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو آج آپ دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں، کل وہی آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔

تمام اختلافات کے باوجود، شام ادریس نے ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ اس طرح کی نازیبا ویڈیوز بنائے اور شیئر کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔

یہ ویڈیو پیغام اس تنازع میں ایک نیا موڑ ثابت ہوا ہے، جہاں شام ادریس نے اپنے ذاتی تجربات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے ساتھ ہونے والے واقعے کو مکافاتِ عمل سے تعبیر کیا ہے۔  شام ادریس نے اپنی نئی ویڈیو میں ڈکی بھائی کے خلاف مزید ‘ ثبوت‘ اور ‘سچائیاں‘ پیش کی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ ڈکی بھائی اس کا کیا جواب دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو شام ادریس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 26 جنوری 2025 کو اپلوڈ کی گئی جس پر اب تک تقریبا 14 لاکھ 40 ہزار ویوز آچکے ہیں اور یہ ویڈیو یوٹیوب پر ٹرینڈ کرنے والی ویڈیوز میں ساتویں نمبر پر ہے۔ویڈیو کے اختتام پر شام ادریش نے کہا کہ  ‘ مجھے پورا یقین ہے کہ سات سال پہلے آپ لوگ جس انسان کو معصوم سمجھتے تھے آج اُس کی اصلیت اور سچائی کا آپ سب کو اندازہ ہوگیا ہوگا ، ڈکی نے سب پاکستانیوں کو کتنا بیوکوف بنایا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ڈکی نے مجھے فیک کہا مجھے گالیاں دیں، مجھے ڈلا کیا اور شام ابلیس کہا،میرے والد کا نام ادریس ہے جو کہ ایک صحابہ کا نام ہے ، ایک منٹ کیلئے سوچو میرے والد کو کیسا لگا ہوگا ان سب کے بعد، میری پوری فیملی کو اتنی ہیٹ ملی میری بیوی پر حملہ کیا گیا،جس کانٹینٹ کا وہ مزاق اُراتا تھا آج وہ خود اُس سے دس گناہ بُرا اور واہیات کانٹینٹ بنارہا ہے۔

شام نے اپنی ویڈیو کے اختتام میں کہا کہ ہیش ٹیگ #DUCKYAPOLOGIZE کو وائرل کریں اور ڈکی بھائی سے ڈائرکٹ مخاطب ہوکر کہا کہ اب بھی وقت ہے جس جس کو تم نے تکلیف پہنچائی ہے اُس سے معافی مانگ لو ورنہ اگر میرے علاوہ کسی اور نے صبر کرلیا تو اب کی بار تم برباد ہوجاو گے۔آخر میں اس اسکرین شارٹ کے ساتھ مولانا طارق جمیل کی آواز میں اختتام ہوا کہ،‘صبر انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے،صبر انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے،صبر انسان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔‘

شام ادریس کی جانب سے یہ ویڈیو اپلوڈ ہونے کی دیر تھی کہ ڈکی بھائی کو بھی سوشل میڈیا پر احتیاطی تدابیر اپنانی پڑیں۔ انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹس کے تمام کمنٹ سیکشن کو بند کردیا ہے۔  ان کے چاہنے والے اب انکی پوسٹ پر کمنٹ کرنے سے قاصر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر المعروف فروگی کیساتھ جنوری 2023میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا تھا۔اس جوڑے نے 2019 میں شادی کی تھی اور ان کی بڑی بیٹی سیرا ادریس 29 فروری 2020 کو پیدا ہوئی تھی، سال 2022 میں شام ادریس نے اپنی دوسری بیٹی کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا۔ یوٹیوبر نے شادی کے 4 سال بعد اہلیہ سحر سے علیحدگی کی خبر شیئر کی تھی بعدازاں جوڑے کو ایک ساتھ خوش و خرم دیکھا گیا ۔ایک وی لاگ میں شام کا بتانا تھا کہ ان کے درمیان جو بھی لڑائی جھگڑا تھا وہ ختم ہوگیا ہے اور سحر اور میرا پیچ اپ ہوگیا۔

مزیدخبریں