ملک اشرف : ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے قبرستان کی اراضی کی نشاندہی کا معاملہ ،کمشنر لاہور ڈویژن توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد ہونے کے باعث کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔
جسٹس انوارحسین نے شہری خالدحسین کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزارنے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے قبرستان کی نشاندہی کے متعلق عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ ہونے پرہائیکورٹ سےرجوع کیا، کمشنرلاہور ڈویژن، پنجاب حکومت کے لاءافسر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، پنجاب حکومت کے وکیل نےبتایاکہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے قبرستان کی نشاہدہی کے متعلق حکم پرعملدرآمد کردیا ہے، فاضل جج نے عدالتی حکم پرعملدرآمد ہونے کے باعث درخواست نمٹا دی۔