ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری،علاج معالجہ متاثر 

پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری،علاج معالجہ متاثر 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور میں کام بند رکھا  جس کے باعث علاج معالجہ متاثر ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر اعجاز کھرل پر حملہ کرنیوالے ڈاکٹر ذیشان کیخلاف کارروائی تک احتجاج جاری رہے گا ۔سینئر رجسٹرارز سمیت ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں کام بند رکھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز  اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذیشان غوث نے کیتھ لیب میں ڈاکٹر اعجاز کھرل کے ساتھ جھگڑا کیا تھا،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر اعجاز کھرل پر تشدد کے خلاف ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تشدد کے خلاف احتجاج کیا، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف سروسز کا بائیکاٹ کر دیا گیا جو آج بھی جاری ہے۔