ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے  ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر لاہور میں فضائی آلودگی کا سلسلہ تھم نہ سکا، اور ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 281 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث لاہور  پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔عسکری ٹین میں ائیر کوالٹی کی شرح 435 ریکارڈ کی گئی، جبکہ امریکی قونصلیٹ میں یہ شرح 412 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، غازی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 336 اور جوہر ٹاؤن میں 326 ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کا موسم سرد اور خشک ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس سے فضائی آلودگی کی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے  تاہم رات کو خنکی برقرار رہے گی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے، اے کیو آئی کے مطابق شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر ہے، جہاں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 155 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔کراچی کے کچھ علاقے خاص طور پر مائے کولاچی آلودہ ترین علاقوں میں شامل ہیں، جہاں اے کیو آئی 200 سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات اور ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کے مسائل کا حل ضروری ہے تاکہ شہریوں کی صحت پر اس کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔شام کے اوقات میں کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پشین اور ژوب میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ ژوب میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب،بلوچستان ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ بو ندا باندی کا امکان ہے۔  خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، مر دان، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری متوقع ہے۔

 ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال  میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بو ندا با ندی کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں ر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بر فبا ری ہو سکتی ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں  ہلکی دھند ہوسکتی ہے ۔