سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر عوام نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں، شیر افضل مروت

28 Jan, 2024 | 07:59 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں مگر عوام نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں۔

 شیر افضل مروت نے ٹانک میں خطاب کے دوران کہا کہ لوگ اب دینی مدارس کو چندے نہیں دے رہے، مولانا فضل الرحمان تمام اضلاع میں بھائی بیٹوں کو ٹکٹ دیکر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین کی الیکشن مہم کا افتتاح کروں گا۔

مزیدخبریں