عمران خان کے امیدواروں کو عبرت ناک شکست دیں گے، غزالی سلیم بٹ

28 Jan, 2024 | 06:42 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سعید احمد:  جنرل الیکشن2024 کے لئے مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کی این اے 117 میں انتخابی مہم زور و شور سےجاری ہے، مسلم لیگ نون کے امیدوار پی پی 146 غزالی سلیم بٹ نے اتوار کے روز  صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب کے ہمراہ بادامی باغ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بادامی باغ میں مرکزی دفتر کا افتتاح کیا اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غزالی بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ نون الیکشن جیت کر حلقہ کے تمام بنیادی مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عمران خان کے امیدواروں کو عبرت ناک شکست دیں گے۔

غزالی سلیم بٹ نے بتایا کہ  اس حلقہ کی  پندرہ سال کی محرومی کا ازالہ کرنے کے لئے یہاں نئے سکول بنانے ہیں، سب سے پہلے ہمیں پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے، سیوریج کا نظام درست کریں گے،  سوئی گیس کا نظام ٹھیک نہیں وہ ٹھیک کریں گے، بجلی کا نظام آئے دن ٹرانسفارمر خراب ہوتے ہیں، وہ ٹھیک کریں گے، یہاں کے نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی، یہاں بچیوں کے لئے دستکاری سکول کھولے جائیں گے۔ 


 
 

مزیدخبریں