چونیاں: پی ٹی آئی امیدوار کے ریلی نکالنے پر پولیس نے پانچ کارکنان گرفتار کرلیے

28 Jan, 2024 | 04:28 PM

چوہدری اختر ضیاء: چونیاں سے پی پی 180 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی اے سردار وقاص حسن موکل کے ریلی نکالنے پر پولیس نے موکل گاؤں کو گھیرے میں لے کر 5 کارکنوں کو  گرفتار کرلیا۔ 

ایم پی اے سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے آج سیاسی ریلی نکالنی گئی، جس پر پولیس نے ان کے پورے گاؤں کا گھیراؤ کر لیا، پولیس گھیراؤ کی جانب سے گھیراؤ کے باعث ریلی شروع نہ ہو سکی، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ پولیس نے وقاص حسن موکل کا ڈیرہ سیل کر دیا اور پانچ افراد گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب سردار وقاص حسن موکل  کا کہنا ہے کہ ریلی آج ہر صورت نکالی جائے گی۔

مزیدخبریں