سر میں مسلسل خارش  کے شکار افراد سے متعلق  ماہرین کا اہم انکشاف 

28 Jan, 2024 | 11:44 AM

Imran Fayyaz


لندن(ویب ڈیسک) اگر آپ کے سر میں کافی عرصے سے خارش ہو رہی ہے تو اسے ہرگز نظرانداز مت کریں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کئی طرح کے سنگین طبی عارضوں کی علامت ہو سکتی ہے۔

 دی مرر کے مطابق آن لائن فارمیسی ’کیمسٹ کلک‘ کے ماہرین  نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کبھی کبھار آپ کے سر میں خارش ہوتی ہے تو پریشانی والی بات نہیں لیکن اگر یہ مسلسل ہونے لگے تو یہ بلڈ شوگر لیول بڑھنے کی علامت ہو سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہو چکا ہے۔

 ”ہائی بلڈ شوگر جسم میں انفلیشن کا سبب بن سکتی ہے اور اس سے خون کی وریدوں، بافتوں اور اندرونی اعضاءکو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے آپ کے ہیئر فولیکلز تک آکسیجن اور غذائی اجزاءکی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جس سے آپ کے بالوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ون میں شوگر کے بڑھ جانے سے دیگر کئی عارضے بھی لاحق ہو سکتے ہیں چنانچہ اگر آپ کے سر میں مسلسل کھجلی ہو رہی ہو تو اپنا شوگر لیول ضرور چیک کروائیں۔“

مزیدخبریں