کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیور ز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

28 Jan, 2024 | 11:35 AM

عابد چوہدری: کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی و  موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف آج کریک ڈاؤن ہوگا۔
کم عمر ڈرائیورز پر مقدمہ کی بجائے ان کی گاڑی موٹرسائیکل کو تھانے بند کردیا جائے گا،بند کی جانے والی وہیکلز کی سپرداری کےلئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا،بغیر لائسنس گاڑی ،موٹرسائیکل چلانےوالوں ایف آئی آر درج ہوں گی۔
سی ٹی او عمارہ اطہر  کا کہنا تھا کہ والدین چھٹی کے روز اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں، چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل  گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں ،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں