الیکشن 2024 میں سکیورٹی کیلئے کے پی کے پولیس کو 50 کروڑ روپے کے فنڈ جاری

28 Jan, 2024 | 11:12 AM

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز  آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں