شہر میں خشک سردی کی لہربرقرار, آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

28 Jan, 2024 | 09:56 AM

فاطمہ عارف : لاہور شہر میں خشک سردی کی لہربرقرار,موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، خشک سردی کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی ریکارڈ اضافہ ، لاہور عالمی فضائی آلودگی میں ساتویں نمبر پر آگیا۔

شہرلاہور میں خشک سردی برقرار  ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے شہر میں موجودہ درجہ حرارت کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 14 سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ، البتہ  آئندہ ہفتے بارش  ہونے کے امکانات ہیں۔

 دوسری جانب  عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور ساتویں نمبر پر آگیا  ، شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 215 ریکارڈ کی گئی ہےشہر  کے  مختلف علاقوں کا ائیر کوالٹی انڈکس مندرجہ ذیل ہے،  یو ایس قونصلیٹ 305،فیز 8ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 314 ریکارڈ،کینٹ پولو گراؤنڈ302 ، ایچیسن کالج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم 410 ،فدا حسین ہاؤس 172 اور ٹھوکر نیاز بیگ کا اے کیو انڈیکس 150ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں