غازی آباد:نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

28 Jan, 2024 | 09:47 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)تھانہ غازی آباد کی حدود میں فائرنگ،  نوجوان قتل،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ غازی آباد کے علاقہ دبئی چوک بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 22 سالہ زین عبدالوحید  نامی نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کےمطابق مقتول زین گلی نمبر 6 برف خانہ چوک غازی آباد کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور عینی شاہدین کی مدد سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت کر کے  تفتیش شروع کر دی۔

 واضح رہے کہ شہر میں دیرینہ دشمنی سمیت مختلف وجوہات پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،گزشتہ 13ماہ میں خواتین ، بچوں سمیت450افرادکو قتل ہوئے۔
دیرینہ دشمنی سمیت مختلف وجوہات پر گزشتہ 13ماہ میں خواتین ، بچوں سمیت450افرادکو قتل کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق قتل کےمقدمات میں 1117 ملزمان نامزدہوئے ، 703 ملزمان کو گرفتار  کیا گیا جبکہ 414 ملزمان پولیس کی پہنچ میں نہ آسکے۔ 302نئے ،122پرانے مقدمات کےچالان عدالتوں میں بھجوائے گئے۔

مزیدخبریں