سٹی42: پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 163 فیاض بھٹی نے گرین ٹاون ڈی ٹو میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا، فیاض بھٹی کنے اس موقع پر ووٹرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے، اب بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر جائےگا۔
گرین ٹاون ڈی ون میں پیپلز پارٹی کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیاض بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں بجلی کے تین سو یونٹ فی گھر مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ فیاض بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر خواتین کو آسان شرائط پر کاروبار کےلئے قرض بھی فراہم کرے گی۔
لاہور کے حلقہ پی پی 163 میں فیاض بھٹی کی انتخابی مہم زوروں پر، گرین ٹاؤن میں انتخابی دفتر کا افتتاح
28 Jan, 2024 | 04:57 AM
This browser does not support the video element.