حمزہ شہباز کی اندرون شہر ریلی کا قدم قدم پر پھولوں کی پتیوں سے استقبال، تمام راستے پر مداحوں کا ہجوم

28 Jan, 2024 | 04:38 AM

This browser does not support the video element.

 زین مدنی حسینی :  لاہور میں  الیکشن 2024 کی انتخابی مہم  اپنے عروج پر ہے۔ حمزہ شہباز کی حلقہ این اے 118 میں انتخابی مہم کی سب سے بڑی ریلی ہفتہ کے روز نکالی گئی۔ اندرون شہر متوالوں کا بڑا  ہجوم ریلی کے تمام راستوں پر اکٹھا ہوا رہا۔  دہلی گیٹ سے شروع ہونےوالی ریلی قلعہ گجر سنگھ پر ختم ہوئی۔ ریلی کے دوران مداحوں نے قدم قدم پر پھولوں کی پتیاں حمزہ شہباز پر نچھاور کیں ور پر جوش نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف نے دہلی گیٹ سے ریلی کا آغاز کیا۔  قافلہ دہلی گیٹ سے ہوتا ہوا مسجد وزیر خان ۔کوتوالی چوک اور کشمیری بازار پہنچا۔ حمزہ شہباز کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔رنگ محل پہنچنے پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

حمزہ شہباز کی نظر اتاری گئی۔ بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ لیگی رہنما نے گاڑی سے نکل کر کارکنوں کےنعروں کا جواب دیا۔
حمزہ شہباز کی ریلی شہر بھر کا چکر کاٹنے کے بعد قلعہ گجر سنگھ پر اختتام پذیر ہوئی۔۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مزیدخبریں