لاہور کے این اے 118 میں پیپلز پارٹی کی ریلی، ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز

28 Jan, 2024 | 04:22 AM

This browser does not support the video element.

ارباز خان: این اے 118 میں پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔ ہفتہ کے روز  میاں شاہد عباس نے جیالوں کےہمراہ ریلی نکالی اور ڈور ٹو ڈور کیمپین کی۔  انہوں نے کئی کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا۔

ریلی شاہ عالم چوک سے داتا دربار تک نکالی گئی۔ امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 118 میاں شاہد عباس، چودھری اسلم گل، حافظ غلام محی الدین۔ عامر نصیر بٹ نے شرکت کی۔ آغا عباس کاظمی، حسنین گیلانی، میاں احمد، فضل الٰہی چوہدری ، شوکت بھٹی سمیت جیالوں کی بڑی تعداد ہم قدم ہوئی۔۔کارکنان نے جھنڈے لہرائے اور نعرے بازی کی۔

بعد ازاں انہوں نے ڈور ٹو ڈور کیمپین بھی کی۔  کیمپین کے دوران علاقہ کے ووٹروں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور ان سے 8 فروری کو  تیر کے نشان پر مہر لگانے  کے وعدے کئے۔  کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے میاں شاہد عباس نے کہا کہ بلول بھٹو کی قیادت مین پاکستان پیپلز پارٹی ہی پاکستان کے عوام کے بنیادی مسائل ھل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار مین آئی تو جونوانوں، خواتین ، مزدوروإ، کسانوں اور ملازمت پیشہ افراد کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے دس نکاتی ایجنڈا پر حرف بحرف عمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں