تشدد سے پندرہ سالہ بچے کی ہلاکت، پولیس اہلکاروں پر مقدمہ، لواحقین کا احتجاج

28 Jan, 2024 | 03:27 AM

This browser does not support the video element.

ساجد علی: لاہور کے نواحی علاقہ   ڈیال جھگیاں میں 15سالہ بچہ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ تھانہ باٹا پور پولیس نے نا معلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ بچے کے لواحقین نے تھانہ باٹا پور کے سامنے احتجاج کیا اورملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ڈیال جھگیاں میں مبینہ طور پر15سالہ بچہ پولیس اہلکاروں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ تھانہ باٹا پور پولیس نے نا معلوم پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بچے کے لواحقین کا تھانہ باٹا پور کے سامنے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہا کہ 15 سالہ ریحان کام کے سلسلے میں ڈیال جھگیاں جارہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا، ریحان کے نہ رکنے پر3 اہلکاروں نے ریحان کا تعاقب کیا اور موٹر سائیکل کو لات ماری، موٹر سائیکل گرنے سے ریحان کا سر قریبی پلر میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس اہلکار زخمی بچے کو ٹھڈے مارتے رہے، بچے کی حالت غیر ہونے پر پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تشدد کا شکار ریحان 7 دنوں تک زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا، بالآخر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

متوفی کے والد نے احتجاج کے دوران سٹی 42 کو بتایا کہ ان کے بچے کو تشدد کر کے مارا گیا۔ ان کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے۔ اس قتل کا انصاف کیا جانا چاہئے۔

متوفی بچے کی والدہ اور دیگر رشتہ دار خواتین بھی احتجاج مین شامل تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ  مقتول پانچ بہن بھائیوں سے بڑا تھا اور وہ باپ کے ساتھ مل کر مزدوری کرتا تھا۔ پولیس نے اسے تشدد سے مار کر ظلم کیا۔ 

مزیدخبریں