بھارت میں مسلما ن بادشاہوں کے نام سے منسوب تاریخی گارڈن کا نام ہندو نام سے منسوب کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہندو انتہا پسند حکومت مسلمان دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئی ہے کہ اب مسلمانوں کی بنائی چیزوں کے نام تبدیل کر کے ان چیزوں کو ہندو نام دے رہی ہے ، ایسی ہی ایک مثال نئی دہلی میں واقع تاریخی مغل گارڈن کی ہے ، جس کو سجاوٹ کے بہانے بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنے سے صرف ایک دن پہلے اس کا نام مغل گارڈن سے ”امرت ادیان “ رکھ دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہو سکا گزشتہ برس بھی مغل بادشاہوں کی بنائی بہت سی تاریخی عمارات اور مقامات کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا،گزشتہ برس راشٹرپتی بھون سے انڈیا گیٹ تک کا راستہ، جو پہلے ”راج پتھ “کے نام سے جانا جاتا تھا، کا نام بدل کر ”کرتاویہ پاتھ “رکھا گیا تھا اور اب مغل گارڈن کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ بھی عوام کیلئے کھولنے سے صرف ایک دن پہلے ۔
President Droupadi Murmu will grace the opening of the Amrit Udyan tomorrow. https://t.co/4rXOMlZXA3 pic.twitter.com/7WhgilMoWW
— President of India (@rashtrapatibhvn) January 28, 2023
گزشتہ روز کے اختتام تک پرانے بورڈز پر”مغل گارڈن “کا نام تھا۔ نام نہاد سیکولر سٹیٹ بھارت کو مسلمان بادشاہوں کے ناموں سے نفرت سمجھ سے بالا تر ہے، کیونکہ ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ مسلمان بادشاہوں کے تخلیق کردہ فنی شاہکاروں کے علاوہ بھارت کے پاس ہے ہی کیا؟