پنجاب بار کونسل کے دو اہم عہدوں پر انتخاب، عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

28 Jan, 2023 | 10:58 PM

ویب ڈیسک:  پنجاب بار کونسل کے دو اہم عہدوں پر عاصمہ جہانگیر اور حامد خان گروپ میں مقابلہ ہوا جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ دونوں امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔

 بشارت اللہ خان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہوئے ،انہوں نے 47 ووٹ حاصل کئے جبکہ طاہر شبیر چودھیر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئے،انہوں نے بھی 47 ووٹ حاصل کئے،وکلا کی جانب سے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

 نومنتخب وائس چیئرمین پنجاب بار بشارت اللہ خان کا تعلق روالپنڈی سے ہے ،نومنتخب چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار طاہر شبیر چودھری کا تعلق ساہیوال سے ہے۔

حامد خان گروپ کی جانب سے وائس چیئرمین کے امیدوار چنگیز خان کاکڑ نے 28 ووٹ حاصل کئے،حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے امیدوار توفیق آصف نے 28 ووٹ حاصل کئے ،ممبران پنجاب بار کونسل نے سیکریٹ بیلٹ پیپر کے ذریعے امیدواروں کو منتخب کیا۔

 امیدواروں کی کامیابی پر وائس چیئرمین پاکستان بارحفیظ الرحمان اور وکیل رہنما بار احسن بھون کو بھی مبارکبادیں ،ایڈووکیٹ جنرل نے بطور ریٹرننگ افسر انتخاب کروایا، انتخاب کے موقع پر وائس چیئرمین پاکستان بار حفیظ الرحمان چودھری پنجاب بار کونسل میں موجود رہے،سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون سمیت دیگر وکلا رہنما موجود رہے۔

مزیدخبریں