محکمہ موسمیات نے بارش اور شدید برفباری کی پیشگوئی کر دی

28 Jan, 2023 | 09:43 PM

Abdullah Nadeem

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش  اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اسلام آباد میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف  اضلاع  میں  بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس کے علاوہ  ناران، کاغان،  مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ،  ایبٹ آباد، شانگلہ ، بونیر، باجوڑ،کرم  اور وزیرستان     میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے ۔ 

  محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق   پہاڑوں پر   برفباری جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے، چندمقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، نارووال ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔ 

 مری ،گلیات  اور گردونواح میں بارش اور  شدید برفباری  متوقع ہے ، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت ،  ژوب،بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،چمن اور پشین  میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے، سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور   خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ اور گردو نواح میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں