وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو  کھری کھری سنا دی

28 Jan, 2023 | 07:41 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ عمران خان کو  کھری کھری سنا دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، آصف زرداری کےخلاف عمران نیازی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مخالفین کےخلاف سازشیں ،الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے .پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے،عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔

مزیدخبریں