ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوادچودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحریری فیصلہ جاری 

A written decision was issued to approve the two-day physical remand of Fawad Chowdhury.
کیپشن: Fawad Choudhary, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فوادچودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،  تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ پراسیکیوٹر  کی جانب سے فوادچودھری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق فوادچودھری کا موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر  ڈیوائس برآمد کرنی ہیں، اس کے علاوہ فواد چودھری کافوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ 
تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی فواد چودھری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ 
تحریری فیصلے کے مطابق فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چودھری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتاہے۔فوادچودھری کو 30 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کیاجائے گا، تفتیشی افسر کو میرٹ کی بنیاد پر تفتیش کرنے کا سختی سے حکم دیاجاتاہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر