سکولوں کو ڈرگ فری بنانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کا بڑا اقدام

28 Jan, 2023 | 04:52 PM

جنید ریاض : سرکاری ونجی تمام سکولوں کے سربراہان سے اداروں کو "ڈرگ فری" ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا۔
 تمام سکولوں کے سربراہوں سے سکولوں کے "ڈرگ فری" ہونے کا سرٹیفکیٹ مانگ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں میں منیشات کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔سکولوں میں ڈرگ کنٹرول کرنے کیلئے ایک ٹیچر کو نامزد کیا جائے گا۔

نامزد کیا گیا مرد سکول ماحول کو ڈرگ فری بنانے کا ذمے دار ہوگا۔سکول کے اوقات میں کسی طالب علم کے پاس موبائل بھی نہیں ہوگا۔اساتذہ بھی کلاسز کے دوران موبائل فون استعمال نہیں کریں گے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام نجی و سرکاری سکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔

مزیدخبریں