عوام کیلئے خوشخبری! برائلر کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

28 Jan, 2023 | 01:53 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی 8 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔زندہ مرغی 8 روپے کمی کے بعد336  روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ جبکہ مرغی کا گوشت 12 روپے  کمی کے بعد 504 روپے فی کلو کا ہوگیا۔ تاہم فارمی انڈوں کی قیمت  289 روپے فی درجن پر برقرار رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر کی قیمت میں مزید کمی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عام شہری باآسانی مرغی کا گوشت کھا سکیں ۔

مزیدخبریں