مہنگائی سے ستائی عوام کو ایک اور جھٹکا

28 Jan, 2023 | 01:25 PM

( سٹی42)اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی خوردہ قیمتوں میں حیران کن اضافہ،جس سے عوام کو  بڑے پیمانے پر پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پیاز، لہسن، ادرک کی قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونیوالی سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرارہے۔پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 245 روپے فی کلو  ہے جبکہ بازار میں 270 میں فروخت ہو رہا ہے۔ٹماٹر درجہ اول سرکاری قیمت 55 روپے اور بازار میں 70 روپے کلو میں دستیاب ہے۔لہسن چائنہ کا سرکاری نرخ 395 روپے ہے جبکہ  بازار میں 450 روپے فی کلو  میں فروخت ہو تے رہے۔

ادرک  کا سرکاری ریٹ 435 روپے فی کلو  جبکہ بازار میں 480 روپے میں دستیاب ہے۔دوسری جانب عوام کا اس حوالے سے  کہنا ہے کہ   آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے بدترین مالی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔

مزیدخبریں