ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کو ایک نوجوان کا فون لے کر پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان رنبیر کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کر رہا ہے اور رنبیر بھی کافی خوشگوار موڈ میں ہیں۔ نوجوان سیلفی لینے کی کئی بار کوشش کر تا ہے لیکن ہر بار اسے ناکامی ہوتی ہے اور وہ بار بار فون کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
یہ دیکھ کر اچانک رنبیر کپور کو غصہ آجاتا ہے اور وہ نوجوان سے فون لیتے ہیں اور اٹھاکر پیچھے پھینک دیتے ہیں۔اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔ تاہم صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر کسی موبائل فون برانڈ کی تشہیر ہے۔
What just happened here!? ????#RanbirKapoor #Viral pic.twitter.com/oHjJdSINfP
— Trendulkar (@Trendulkar) January 27, 2023
ایک یوزر نے ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کو جوا دیا کہ ’یہ ایک اشتہار ہے، لوگوں کو گمراہ مت کرو۔‘ایک اور صارف نے لکھا ’وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان کو بہتر موبائل مل جائے۔‘
یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آرہی ہے اور بعض ویریفائیڈ اکاؤنٹس نے بھی اسے شیئر کیا ہے اور اس کے ساتھ ہیش ٹیگ angryranbirkapoor استعمال کیا جا رہا ہے تاہم حقیقت کیا ہے یہ وقت کے ساتھ سامنے آجائے گا۔