ویب ڈیسک: بھارت میں عیسائیوں کی تقریب پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے اچھولی میں ہندو انتہا پسندوں نے عیسائیوں کی ایک تقریب پر حملہ کیا اور الزام عائد کیا کہ اس تقریب میں ہندوؤں کو عیسائی مذہب کی طرف راغب کیا جا رہا تھا۔
ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے نام کے ساتھ ساہو نہ لکھیں۔ بھارت میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتے مظالم بھارتی سیکولرزم کی حقیقت عیاں کر رہے ہیں۔
ہندو انتہا پسندوں نے حملے میں نہتے شہریوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا ۔ ہندو انتہا پسندوں نے عیسائیوں کا اپنے نام کے ساتھ ساہو لکھنے پر اعتراض کیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔