شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف کارروائی چیلنج کردی

28 Jan, 2023 | 12:02 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کےخلاف کارروائی چیلنج کردی۔

شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے،   لال حویلی سے بے دخلی نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنےجارہی ہے: ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر

دوسری جانب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹروقف املاک آصف خان کا کہنا ہےکہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنےجارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں، لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی خط لکھا ہے۔

مزیدخبریں