پنجاب حکومت کا تمام سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

28 Jan, 2023 | 12:01 PM

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کر لیا،  تبادلوں کے حوالے سے آج الیکشن کمیشن کی منظوری ملتے ہی احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔ 

دوسری جانب تمام محکموں کے سیکرٹریز بھی تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی آج رات تک تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

مزیدخبریں