ہسپتال میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، 6 افراد ہلاک

28 Jan, 2023 | 11:36 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے علاقے دھن باد کے ہسپتال میں آتشزدگی سے ڈاکٹر میاں بیوی سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھن باد میں پرانا بازار کے علاقے میں واقع ہزرا ہسپتال کی دوسری منزل پر جمعے کی رات شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی، تشزدگی کے باعث دم گھنٹے سے ڈاکٹر وکاس ہزار اور اس کی بیوی ڈاکٹر پرما ہزرا سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 9 افراد کو بچا لیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری منزل پر لگنے والی آگ نے پہلی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا اور پہلی منزل پر سوئے ہوئے لوگ خود کو بچا نہ سکے، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے ہسپتال میں لگی آگ پر قابو پایا اور بچائے گئے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی کے کوئی انتظامات موجود نہیں تھے۔

 

مزیدخبریں