معروف اداکارہ کا بیٹا حادثے میں شدید زخمی

28 Jan, 2023 | 11:04 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر کے جواں سالہ بیٹے کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ شدیدی زخمی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹے کے حادثے کی خبر انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے دی گئی۔

 سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ ان کا بیٹا معاذ دلدار احمد ایک حادثے میں زخمی ہوگیا ہے جس کے بعد اسے سر پر حساس چوٹیں آئی ہیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کے لیے دعا کریں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائے۔

سلمیٰ ظفر کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جب کہ صارفین اداکارہ کے بیٹے کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں