ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بتا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں حکومت پنجاب نے بتایا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ MohsinnaqviC42@ ہے۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ کے علاوہ تمام اکاؤنٹس جو ان کے نام سے ہیں وہ جعلی ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ @MohsinnaqviC42 ، اس کے علاوہ تمام اکاؤنٹس فیک ہیں
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) January 27, 2023
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب تعینات کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے تجویز کردہ محسن رضا نقوی کو متفقہ طور پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نامزد کر کے اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔