سیاسی ہلچل میں اضافہ؛ بڑی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

28 Jan, 2023 | 09:21 AM

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ (ق) خیبرپختونخوا کے صدر محبوب اللہ جان نے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق محبوب جان نے پی ایم ایل (ق) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ آصف زرداری سے بلال خان شیرپاؤ نے بھی ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے محبوب اللہ جان اور بلال خان شیر پاؤ کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا گڑھ بنایا جائے گا۔

 ملاقات میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں