ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکم

بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا حکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے توانائی بچت کیلئے کاروباری مراکز مارکیٹیں، بازار رات ساڑھے آٹھ اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے پیش کردہ پالیسی پر خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کردیا۔اس ضمن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تجارتی مراکز رات 8 بج کر تیس منٹ اور شادی ہالز ہر صورت رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

اُدھر پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے تمام شادی ہالز کو رات دس ہال بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کل سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ کے پی میں تحریک انصاف حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کی پالیسی پر عمل درآمد سے انکارکیا تھا ۔