ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ فارن ایجنٹ خود گھر میں چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے کہ گھروں سے نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کو پتہ ہے کہ گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی "آزادی" ختم ہو جائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو گھر سے نکال کر جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔