ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ ڈالر ایک دن میں 34 روپے بڑھ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفانِ بدتمیزی آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اور اسحاق ڈار نے قوم سے جھوٹ بولا، مفتاح اسماعیل کو نکالا گیا تو وہ مظلوم بن گئے ہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف 3 ہزار ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی بات کر رہا ہے، حکومت کے پلے جو کچھ پڑے گا، یہ اس کے ریٹ بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوگی اس سے عوام پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا۔