ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا، مالدیپ، ہانگ کانگ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

Lahore
کیپشن: Airport file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پی آئی اے نے آسٹریلیا، مالدیپ، ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا، آسٹریلیا، مالدیپ ہانگ کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام تیز کردیا ہے، سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے کمیٹی تشکیل دے دی.

پی آئی اے نے آسٹریلیا، مالدیپ، ہانگ کانگ کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا  اور آسٹریلیا، مالدیپ ہانگ کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی منصوبہ بندی پر کام بھی تیز کردیا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ائرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ استنبول اور بنکاک کے لیے بھی دوبارہ براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا پلان ہے، برطانیہ، امریکہ اور یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازیں بحالی کے لیے یورپی، برطانوی اور امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے بات چیت جاری ہے۔

ایاسا نے یورپی ملکوں کے لیے پروازیں چلانے کے لیے آڈٹ کا کہا ہے، آڈٹ کلیئر ہوتے ہی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔