ڈالر میں کمی کے ساتھ سونا مزید سستا

28 Jan, 2022 | 08:24 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب شہر لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بھی واضح کمی 550 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کی کمی ہونے سے روپے کو وقتی طور پر استحکام نصیب ہوا، انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈ 176 روپے 77 پیسے پر بند ہوئی دوسری جانب سے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 550 روپے سستا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 25 ہزار 800 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح 22 قیراط فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 500 روپے رہی اور 21 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ 10 ہزار 300 روپے رہے ۔کاروباری برادری روپیہ کی قدر مستحکم ہونے پر مسرور دکھائی دی، انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹ کا حجم بڑھانے کیجانب توجہ دے تاکہ روپیہ مزید مستحکم ہوسکے۔

مزیدخبریں