ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب میں کانگریسی رہنماء اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ سدھو نے پیسوں کی خاطر اپنی ماں کوگھر سے نکال باہر کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ الزامات اسیے موقع پر آئے ہیں جب نوجوت سنگھ سدھو پنجاب اسمبلی کے الیکشن 2022 میں وزارت اعلی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ اب نوجوت سنگھ سدھو کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ ان کی اپنی بہن سمن طور نے الزام لگایا کہ سدھو نے 1986 میں باپ انتقال کے چند دن بعد ہی اسے اور اپنی ماں کو گھر سے بے گھر کردیا جس کے غم میں ان کی ماں 1989 میں دہلی کے ریلوے سٹیشن پر ایک لاوارث عورت کی طرح انتقال کرگئیں۔
سمن طور نے چندی گڑھ میں ایک ریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کے پاس ان الزامات کے دستاویزی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سدھو ایک ظالم شخص ہے۔ انہوں نے کہا انہیں بہت دکھ اور تکلیف ہے کہ اپنے خاندان کے بارے میں ایسے الفاظ ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کی بہن نے کہا کہ ’ہم نے بہت مشکل وقت دیکھا، میری والدہ چار ماہ تک اسپتال میں رہیں۔