19 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

28 Jan, 2022 | 06:44 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے 19تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل کر دیے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے انسپکٹر محمد بوٹا کو انچارج انویسٹیگیشن داتا دربار،انسپکٹر قیوم نظر کو شاہدرہ، انسپکٹر قمر ساجد کو رائے ونڈ،احمد علی تبسم کو شادمان اور ارباب اسلم کو لوہاری گیٹ،غلام رسول کو مناواں اور الفت بخاری کو شاہدرہ ٹاؤن  تعینات کر دیا۔

 انویسٹی گیشن آفیسر سید وفا علی کو گلشن اقبال اور محمد نواز کو راوی روڈ،سب انسپکٹر محمد آصف کو گرین ٹاؤن جبکہ محمد صدیق کو گارڈن ٹاؤن اور سرمد صدیق کو غالب مارکیٹ جبکہ احسان اللہ کو جوہر ٹاون جبکہ منصب خان کو مغل پورہ اور محمد سرور کو سول لائن تعینات کر دیا گیا۔

مزیدخبریں