ویب ڈیسک: نئی دہلی بھارت میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن نے 74 سال سے بچھڑے بھائی کو پاکستان کے شہر فیصل آباد اور لاہور کے لئے ویزا جاری کردیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے سکا خان کو پاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق اور خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کے لیے ویزا جاری کردیا۔ 1947 میں تقسیم پاک وہند کے موقع پر جدا ہونےوالے دونوں بھائی حال ہی میں 74 سال بعد کرتارپور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔
Today, Pakistan High Commission issues visa to Sika Khan to visit his brother, Muhammed Siddique and other family members in Pakistan. The two brothers separated in 1947 were recently reunited after 74 years at Kartarpur Sahib Corridor. pic.twitter.com/SAmkGmaQKT
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022
Sika Khan also met with CDA Aftab Hasan Khan and interacted with Mission's officers. He appreciated his interaction and thanked the CDA for the cooperation extended to him. pic.twitter.com/ZS4zSpia9j
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) January 28, 2022
اس موقع پر محمد صدیق نے پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کا شکریہ داد کیا۔
قبل ازیں تقسیم پاک وہند کے وقت الگ ہونے والے دو بھائی کرتاپور راہداری کے باعث ایک دوسرے سے ملے تھے، فیصل آباد کے رہائشی صدیق اپنے بڑے بھائی حبیب عرف شیلا سے ملنے کرتارپور پہنچے، شیلا کا تعلق بھارتی پنجاب کے علاقے پھلے والا سے ہے۔ بھائی جب ملے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، گلے ملتے ہی دونوں بھائی زارو قطار رو دیئے۔