(عابد چوہدری)نشتر کالونی میں لین دین کے تنازعہ پر ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر کے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم کاشف نے گاڑی فروخت کرنے کی رقم رضوان اور عرفان سے لینا تھی،رقم کے تنازعے پر دونوں کا گذشتہ روز جھگڑا ہوا اور آج ملزم کاشف نے رضوان کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ کے باعث تین بھائیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں رضوان،عرفان،عمران اور وقار شامل ہیں جبکہ ملزم کاشف فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی رضوان کی حالت بدستور تشویشناک ہے البتہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے۔